(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شہری اب ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے 15 اکتوبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے داخل کرنے کے لیے مزید 15 دن کا وقت مل گیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تاریخ میں یہ توسیع مختلف چیمبرز آف کامرس، تجارتی تنظیموں اور ملک بھر کی ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کی گئی باضابطہ درخواستوں اور سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
