(ویب ڈیسک) بلاوجہ آف لوڈنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے کا نیا نظام نافذ کردیا گیا۔
امیگریشن اختیارات کے ناجائز استعمال کی روک تھام کیلئے نئے ایس او پیز جاری ہے۔تمام زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر فسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کردیا۔بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو امیگریشن رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
امیگریشن شکایت پر دو گھنٹے میں کارروائی لازمی قرار دی گئی ہے۔آف لوڈ ہر مسافر کو تحریری آف لوڈنگ پروفارما دینا لازمی ہوگا۔
ناجائز آف لوڈنگ پر فوری اپیل کا حق، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن سے رجوع ممکن ہوگا۔ ایف آئی اے اہلکاروں کو مسافروں کے موبائل فون چیک کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔
امیگریشن کلیئرنس تیز کرنے کے لیےسسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔جدید ایپ کے ذریعے کاؤنٹر پر پہنچنے سے پہلے ہی مسافروں کا ڈیٹا ویری فائی ہوگا۔