بیرسٹر  سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

بیرسٹر  سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

(ویب ڈیسک)   بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ اور بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات کرائی گئی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر بات چیت کے لیے ناکافی تھا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بعض قانونی امور اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دیں۔

Watch Live Public News