سندھ حکومت نےمیر رضا  کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سندھ حکومت نےمیر رضا  کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے   میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق   میر رضا کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت کا اہم اقدام، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان علی بلوچ جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کردیے گئے۔آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا  ہے کہ   میر رضا کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش جے آئی ٹی کرے گی، جے آئی ٹی ایف آئی آر نمبر 795/2026 کی تحقیقات کرے گی، مقدمہ تھانہ فیروزآباد کراچی میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 365، 302 اور 201 کے تحت درج ہے۔

انکوائری کمیشن کی نشاندہی کردہ تفتیشی پہلوؤں کی جانچ بھی جے آئی ٹی کے دائرہ اختیار میں شامل کردیے گئے۔ جے آئی ٹی موبائل فون، ایپل واچ، آئی کلاؤڈ اور سوشل میڈیا ریکارڈ کا فرانزک تجزیہ کرے گی۔بائنانس اکاؤنٹس سمیت تمام متعلقہ ڈیجیٹل شواہد جمع، محفوظ اور تجزیہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرکے رپورٹ یا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سندھ حکومت  نے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور افسران کو جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News