(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے 10 بڑے اعلانات کردیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجااب مریم نواز شریف نےکسانوں کی مالی خود مختاری اور وسائل تک آسان رسائی کے لیے صوبے کا پہلا مخصوص ”اپنا کسان بینک“ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ کاشتکاروں کو ایک کروڑ روپے تک کے زرعی قرضے زیرو مارک اپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑے زرعی منصوبوں کی معاونت کے لیے 3 کروڑ روپے کے قرض پر محض 2 فیصد اور 5 کروڑ روپے تک کے قرض پر 5 فیصد کی انتہائی رعایتی شرحِ سود کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے پر خریداری کیلئے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں، کسان کارڈ کی مالیاتی حد میں فی ایکڑ 3500 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 30 ہزار سے بڑھا کر 33500 روپے فی ایکڑ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے پنجاب بھر میں پانی چوری کیخلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ نہروں کی بھل صفائی کیلئے اقدامات اور زیتون کی کاشت کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکار بھائیوں سے سموگ کے خاتمے کیلئے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کیلئے معاونت کی اپیل بھی کی۔انہوں نے کسان بھائیو ں سے ملکر سالگرہ کا کیک کاٹا، کاشتکار بھائیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔پاکستان کو انٹرنیشنل آلیو کونسل کا مبصر سے مستقل ممبر بننے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبہ بھر سے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاشتکار نمائندوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں تجاویز اورسفارشات پر بتدریج عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
کاشتکاروں نے کسان کارڈ کو زراعت کے فروغ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مترادف قرار دیا۔کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات کو گیم چینجرقرار دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے فارمرز کے وفد سے ملاقات کی ۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا پہیہ پنجاب کے کاشتکار کے بغیر نہیں چل سکتا۔ پنجاب فوڈ باسکٹ ہے اور 70 فیصد غذائی ضروریات پوری کررہا ہے۔ کسان کارڈ کاشتکار بھائیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ ہمارے دور میں کھاد نہ بلیک ہوئی اور نہ ہی بلاوجہ نرخ بڑھے۔ کاشتکار کو کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ کیلئے دربدر ہونے سے بچانے کیلئے کسان کارڈ شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار کسان کارڈ مستفید ہورہے ہیں۔کاشتکاروں کو جدید مشینری رینٹ پر مہیا کرنے کیلئے میکانائزیشن پروگرام بھی شروع کیا۔25 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر دے چکے ہیں، دو سال میں مزید بڑھائیں گے۔گرین ٹریکٹر سکیم کی وجہ سے ٹریکٹر سازی کی صنعت چل پڑی۔عاشق حسین کرمانی میرے بہترین وزیر ہی نہیں بلکہ کاشتکاروں کے ترجمان ہیں۔خود کاشتکار ہونے کی وجہ سے عاشق حسین کرمانی کاشتکاروں کے مسائل اور ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرگودھا، بھکر،خانیوال اور اوکاڑہ میں ایگرو پروسیسنگ پارک بنارہے ہیں تاکہ کسان کو فصل کو بہتر معاوضہ ملے۔فصلوں کی پیداوار بڑھا کر ایکسپورٹ کریں گے۔ کاشتکار بھائیوں کیلئے آئی ایم ایف کے پریشر کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پر مزاحمت کی۔وزیراعظم کی سربراہی میں گندم کے 4500 روپے امدادی نرخ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔کھاد کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے کاشتکارکوکسان کارڈ پر فی ایکڑ 3500 روپے زیادہ لون دے رہے ہیں۔ کاشتکار کو 17 ارب روپے سبسڈی لون دیا جائے گا۔ کاشتکار بھائیوں سے تقریباً 100 فیصد ریکوری ہوئی، حکومت کسان اور کسان حکومت پر اعتماد کرتا ہے۔سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے میرٹ پر کاشتکاروں کو لون مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مڈل مین کسان کارڈ کے اجراء سے پہلے یرغمال بنا لیتا تھا۔اپنا کھیت، اپنا روزگار میں کاشتکاروں کو گندم بوائی کیلئے مراعات اور مالی معاونت دے رہے ہیں۔ گندم کی زیادہ پیداوار پر پاستا سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ ایکسپورٹ کریں گے۔ کاشتکار کی معاونت کیلئے1500 ایگریکلچر انٹرن فیلڈ میں ہیں، 70 ہزار روپے ماہانہ مل رہا ہے۔11 سال میں تین ارب فنانسنگ کی گئی اور ہم ایگریکلچر کو 400 ارب روپے تک لے گئے۔ گرین ٹریکٹر سکیم زرعی انقلاب لارہی ہے، سبسڈی پر 50ہزار ٹریکٹر دے رہے ہیں۔ ہائی ٹیک میکانائزیشن کیلئے 70 ارب روپے دے رہے ہیں، ہیپی سیڈر کی بہت مانگ ہے۔ میکانائزیشن کی وجہ زرعی آلات کی فیکٹریاں لگ رہی ہیں، پاکستانی کمپنیاں 30 ہزار ٹریکٹر بنا رہی ہیں۔ کاشتکار کو ہائی پاور ایریگیشن سسٹم دے رہے ہیں، پوٹھوہار میں 400 مینی ڈیم بنار ہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں کھالوں کو پختہ کرکے پانی ضائع ہونے سے بچائیں گے۔عوام کی ضرورت سے زائد فصل کو ویلیو ایڈ کرکے ایکسپورٹ کرنے سے بہترین منافع یقینی ہے۔ ٹیل تک پانی پہنچانے کیلئے پنجاب میں پانی چوری کو سختی سے ہینڈل کیا جارہا ہے۔ کسان چھوٹا ہو یا بڑا، غریب ہو یا بااثر، ہر کھیت کو ٹیل تک پانی ملے گا۔ٹھیکے اور لیز پر کاشتکار کرنے والے کسانوں کو بھی کسان کارڈ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔صنعتی زرعی ترقی کا نیا پلان پر عملدرآمد سے پنجاب کی تقدیر بدل جائے گی۔آم، کینو، مالٹا، آلو وغیر کی گریڈنگ پراسیسنگ اور سٹوریج کیلئے پراسیسنگ پارک بن رہے ہیں۔ایک سال میں چار لاکھ جانوروں کی فربہی کی گئی، اس سال مزید چھ لاکھ مویشی تیار کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل سائل (زرخیزی)اور واٹر ٹیسٹنگ لیب لانچ کررہے ہیں۔ گندم خریداری کا پلان جلد باقاعدہ لانچ کریں گے، ڈیجیٹل پراسیسنگ کیلئے آن لائن پورٹل لائیں گے۔زیتون کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دی جارہی ہے۔ پنجاب کا زیتون دنیا بھر میں بہترین ہے۔ کاشتکار کو سڑکوں پر لانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، کسان جانتے ہیں کس نے کام کیا اور کس نے استعمال کیا۔ کاشتکار کی سپورٹ کریں گے،یہ مریم نواز شریف کا وعدہ ہے۔
وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کا کہنا ہے کہ سالگرہ کا دن کاشتکاروں بھائیوں کے نام پر کرنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہارویسٹر اسمبلی پلانٹ اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگ رہے ہیں۔کاشتکاروں کو فصل کا بہترین معاوضہ دلانے کیلئے ویلیو ایڈیشن پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف زراعت کا بجٹ15 ارب سے400 ارب روپے پر لے گئیں۔
کاشتکار حسن رضا کا کہنا ہے کہ ویٹ سپورٹ پرائس 4500 روپے کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف امید کی کرن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مظلوم کی ساتھی، عوام دعائیں دے رہی اور قانون شکن گینگسٹر چھپتے پھر رہے ہیں۔
کاشتکار عامر حیات بندیشہ نے کہا کہ کسان کارڈ، الیکٹروبس جیسے پراجیکٹ لانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
کاشتکار بلال خان نے کہا کہ پنجاب کا زیتون دنیا بھر میں سب سے بہترین ہے، دو تین سال میں ایکسپورٹ کے قابل ہوسکتے ہیں۔
کاشتکار سجاد علی نے کہا کہ پانی چوری کے سدباب کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مہم قابل تحسین ہے۔