ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے 26 اکتوبر کو بلوچستان کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ کچھی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کچھی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ وڈھ میں دوسرے آپریشن میں 2 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشنز میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔