ویب ڈیسک: محمد علی جوہر کی قائم کردہ یونیورسٹی بھی بی جے پی کے نشانے پر ، دہلی انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی طلباء کے یونیوسٹی داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ہزاروں مسلم طلباء کا مستقبل داو پر لگ گیا۔
کے ایم ایس کے مطابق مسلم مخالف اقدامات پر یونیورسٹی کی دیواروں پر “فری کشمیر” کے نعرے لکھ دیے گئے ۔
رکن پارلیمنٹ راشد علوی نے کہا کہ طلبہ کیساتھ مجرموں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔مسلم شناخت کی حامل یونیورسٹیوں کو ایک کے بعد ایک نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جے این یو، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ بد ترین مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلمان طلباء کو تعلیمی خودمختاری اور پرامن احتجاج کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت اور دہلی پولیس طلبہ کی آوازوں کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا ان کی تشہیری ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے۔