پاکستان مخالف دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

   پاکستان مخالف دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

(ویب ڈیسک) پاکستان مخالف دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں ۔

پاکستان سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہلاک دہشت گردوں میں افغان شہریوں کی شناخت ہوگئی۔5روز قبل شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دیگر دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشت گرد حافظ محب اللہ عرف خالد، ملا عبدالرحیم اخوند کا بیٹا اور قندھار کا رہائشی تھا۔ سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد عبداللہ جان بھی 3 روز قبل مارا گیا۔عبداللہ جان گل بہادر گروپ سے وابستہ اور کمانڈر گوہر کا قریبی ساتھی تھا۔

دہشت گردوں کی شناخت اور افغان رہائش، پاکستان مخالف دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ افغان شہریوں کا پاکستان مخالف دہشت گردی میں ملوث ہونا، پاکستان کے مؤقف کی مزید تائید کرتا ہے۔

Watch Live Public News