افغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک

 افغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک
کیپشن:  افغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے اندر شیر میں سیکنڈری اسکول کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک جبکہ تقریباً 100 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صبح تقریباً 10 بجے اسکول سے ملحقہ ایک گھر میں ہوا۔ طالبان رجیم کے مقامی کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر فتنہ الخوارج کے ایک سینئر کمانڈر کے زیرِ استعمال تھا، جہاں بڑی مقدار میں بارود اور گولہ بارود ذخیرہ کیا گیا تھا۔

مقامی کمانڈر کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ دھماکے کی اصل وجوہات اور ہلاکتوں کی حتمی تعداد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

 

Watch Live Public News