ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اپنے کم عمر مداح کے ساتھ محبت اور شفقت کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
60 سالہ سلمان خان نے سخت سیکیورٹی کے باوجود اپنے ننھے مداح کو نظرانداز کرنے کے بجائے رک کر اس سے ملاقات کی اور خوب پیار دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان بچے کے برابر آنے کے لیے جھکتے ہیں، اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہیں، گال پر پیار کرتے ہیں اور پیشانی پر بوسہ دینے کے بعد اسے گلے لگا لیتے ہیں۔ اداکار نے فوٹوگرافروں کے سامنے بچے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
سلمان خان کا یہ محبت بھرا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اداکار مختلف مواقع پر اپنے کم عمر مداحوں سے ملاقات کرکے انہیں خوش کر چکے ہیں۔