پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم

پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم
کیپشن: پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حکومتِ پنجاب کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اپنی سہولت کے مطابق وفاقی ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے دینی تعلیم (DGRE) یا محکمہ داخلہ پنجاب میں سے کسی ایک کے پاس رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ڈی جی آر ای کے پاس پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے اس دیرینہ مسئلے کے حل میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ مدارس کونسل، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور مدارس کے دیگر وفاقوں کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ان شاء اللہ دینی مدارس کے لیے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ مدارس کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کریں۔

Watch Live Public News