ویب ڈیسک: چیئرمین قومی پیغامِ امن کمیٹی پاکستان مولانا محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ کی مدد تھی جس نے ہمیں کامیابی عطا کی۔
طاہر محمود اشرفی اور دیگر علماء کرام نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا غرور بھی خاک میں ملایا ۔
چیئرمین قومی پیغامِ امن کمیٹی پاکستان مولانا محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مودی نے تاریخ پڑھی ہوتی تو اس معلوم ہوتا کہ ہم اس رب کے ماننے والے ہیں جس نے ہاتھیوں کی فوج کو ابابیلوں سے شکست دلائی تھی۔ مودی کے رافیل ایسے گرے ہیں کہ شرمندگی سے منہ چھپاتا پھرتا ہے۔
ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاک فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کی بھی ضامن ہے اور آپکے حقوق کی بھی ضامن ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کشمیر کی طرح آزاد ہو گا اور کشمیریوں کو انکا حق آزادی ملے گا ۔