(ویب ڈیسک) مظفر آباد دورے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی سماجی و مذہبی صورتحال اور عوامی تحفظات کو سمجھنا موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور وحدت، اتحاد، امن، باہمی احترام اور مساوات کو معتبر اور جامع مذہبی مکالمے کے ذریعے فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد نے حافظ محمد طاہر اشرفی کی سربراہی میں وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر میں امن کی صورت حال بہتر ہے ہو رہی ہے ۔اگر بچہ سکول جا رہا ہے مریض ہسپتال پہنچ رہا ہے کالجز کھلے ہیں تو سمجھیں امن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد کرسیوں سے اٹھ گیا ہے سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے نظام کے بہتر بنانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
مظفر آباد دورے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی سماجی و مذہبی صورتحال اور عوامی تحفظات کو سمجھنا موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور وحدت، اتحاد، امن، باہمی احترام اور مساوات کو معتبر اور جامع مذہبی مکالمے کے ذریعے فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔