(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں عمارت گر گئی، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب عمارت گر گئی ہے۔ منہدم عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے،ریسکیو حکام اور موقع پرموجود مزدور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔
ریکسیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 3 لاشیں نکال لی گئی جبکہ اب تک 10 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کا اظہار افسوس:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کی بلوچ کالونی میں عمارت کے منہدم ہونے اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے فرد کے لیے دعائے مغفرت کی۔وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ امدادی آپریشن مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور قریبی اسپتالوں میں ہنگامی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے اسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہ برتنے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو قریبی عمارتوں کا فوری حفاظتی معائنہ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمارت کے ملبے اور اطراف میں کسی بھی ممکنہ خطرے کا جائزہ لے کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عمارت کے نقشے، تعمیراتی معیار اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لینے کا حکم دےد یا۔اس کےعلاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر قانونی تعمیر کی صورت میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، تمام متعلقہ ادارے مخدوش عمارتوں کے حوالے سے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔وزیر انہوں نے حکم دیا کہ عمارت کرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب پیش کی جائے۔