ہیومن رائٹس واچ  کی 95 صفحات پر مشتمل  بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری

ہیومن رائٹس واچ  کی 95 صفحات پر مشتمل  بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری

(ویب ڈیسک) ہیومن رائٹس واچ  کی جانب سے 95 صفحات پر مشتمل   بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی گئی۔

ہیومن رائٹس واچ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے 2014 سے اب تک بھارت کے جمہوری اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،مودی سرکار وفاقی تحقیقاتی اداروں کو سیاسی مقاصد اور مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، بھارت میں آئینی اداروں کی کمزوری سے مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تشدد اور امتیاز معمول بن گیا ۔

ہیومن رائٹس واچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے  146 اپوزیشن اراکین کو معطل کر کے شہری آزادیوں کے خلاف متنازع  قوانین منظور کیے گئے،ای ڈی (ED) اور سی بی آئی (CBI) کے 95 فیصد کیسز اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بنائے گئے ،بی جے پی میں شامل ہونے والے کم از کم 23 اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف وفاقی تحقیقات روک دی گئیں۔

ہیومن رائٹس واچ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے قانون (UAPA) کے تحت گرفتاریوں میں اضافہ، سزا کی شرح صرف 3.8 فیصد رہی،کرناٹک میں بی جے پی دور میں یو اے پی اے (UAPA) کے تحت نامزد 84 فیصد افراد مسلمان تھے،الیکشن کمیشن کی متنازع نظرثانی مہم میں 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کے نام فہرستوں سے خارج کیے گئے،ووٹر لسٹوں سے اخراج کا سب سے زیادہ نشانہ خواتین، غریب طبقہ اور مذہبی اقلیتیں خصوصاً مسلمان بنے،انتخابی مہم کے دوران مودی کی 173 تقاریر میں سے کم از کم 110 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات شامل تھے ۔

ہیومن رائٹس واچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن مودی اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی میں ناکام رہا،بھارتی عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ اور ایگزیکٹو کی مداخلت روکنے میں ناکام رہی ،حکومت مخالف فیصلے دینے والے ججوں کے تبادلے اور ترقی روکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

اقوام متحدہ سے منسلک ادارے نے آزادی برقرار نہ رکھنے پر بھارتی انسانی حقوق کمیشن کا درجہ کم کرنے کی سفارش کی ،جولائی 2026 میں طلبہ کے پرامن احتجاج پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد پر انسانی حقوق کے ادارے خاموش رہے، بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن، عدلیہ پر دباؤ اور آمریت کا راج بڑھ رہا ہے۔

Watch Live Public News