(ویب ڈیسک)ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان اے اور بھارت اے کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے کے ٹاس کے دوران اس وقت انتہائی دلچسپ اور حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے میچ ریفری کی غلطی پکڑ لی اور فیصلہ تبدیل کروا لیا۔
میچ ریفری کا غلط فیصلہ :
پاکستان اے اور بھارت اے کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان عبدالصمد نے 'ہیڈز' کی کال دی۔جب سکہ زمین پر گرا تو واضح طور پر 'ہیڈز' ہی آیا تھا، تاہم میچ ریفری نے غلطی سے بھارت کو ٹاس جیتنے کا حقدار قرار دے دیا۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان عبدالصمد نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے سکے کا قریب سے معائنہ کیا اور مائیک پر سب کے سامنے واضح کیا کہ سکہ ہیڈز پر گرا ہے۔
فیصلہ واپس اور ویڈیو وائرل:
عبدالصمد کی بروقت نشاندہی کے بعد میچ ریفری کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہیں فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا، جس کے بعد ٹاس پاکستان کے حق میں قرار پایا اور عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
India started this game with cheating The match referee cheating on the toss but Abdul Samad caught it. #pakvsind https://t.co/z1JBcEz9pl
— Babar 56 (@babar_e_azam56) November 22, 2026
ٹاس کے دوران پیش آنے والے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔