ایک وزیر مجھ پر تبصرے کر رہا ہے،  میں نے تبصرہ کیا وہ منہ  دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی

ایک وزیر مجھ پر تبصرے کر رہا ہے،  میں نے تبصرہ کیا وہ منہ  دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک وزیر مجھ پر تبصرے کر رہا ہے جس دن   میں نے تبصرہ کیا وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر آج کل ٹی وی پر آنے کے لیے مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کر دیا وہ منہ  دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں،جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں،وہ بزنس میں وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدر و عہدیدار تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں،وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں کیوں لیتے ہیں؟۔

Watch Live Public News