بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر پہلے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 34 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ خضدار میں دوسری مرتبہ آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔دوسرے زلزلے کا مرکز خضدار سے 42 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

Watch Live Public News