ویب ڈیسک: قطر اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون بحال کرے تاکہ اس کے جوہری پروگرام کے پُرامن مقاصد یقینی بنائے جاسکیں۔
دونوں ممالک نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار یا حاصل نہیں کرنے چاہییں، جبکہ خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات ختم کرنے پر بھی زور دیا۔
قطر اور جرمنی نے تجارتی جہازوں پر حملوں اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی بندش اور آزادانہ بحری آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے والے اقدامات کی مخالفت کی۔
دونوں ممالک نے ایران سے یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اور دیگر معاونت فراہم کرنا بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔