صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  12 ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  12 ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی
کیپشن:  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  12 ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں، سائنسی تحقیق، ثقافت، مذہبی امور اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 12 ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔

منظور کیے گئے بلوں میں آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 اور سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026، ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔

صدرِ مملکت نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026 پر بھی دستخط کردیے۔

 

Watch Live Public News