ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کی اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئیں۔
اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال گھر پر ہوا، جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین آبائی گاؤں اولڈ ہالہ، ضلع مٹیاری میں کی جائے گی۔
بشیر میمن کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے اور برین ہیمرج کے بعد سے علیل تھیں۔