ویب ڈیسک: ایران نے اپنے نئے زیرِ زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی، جس میں میزائل سسٹم اور ڈبل لانچر بھی دکھایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے پہلی بار زیرِ زمین میزائل سٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر احمد وحیدی نے کہا کہ دشمن کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ محض آغاز ہے، اسے پہلے سے کہیں زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حق کی فتح اور باطل کی شکست واضح ہو کر رہے گی۔