ایران جنگ کیلئے ایک ڈالر بھی نہیں! امریکی ڈیموکریٹس کا دوٹوک اعلان

ایران جنگ کیلئے ایک ڈالر بھی نہیں! امریکی ڈیموکریٹس کا دوٹوک اعلان
کیپشن: ایران جنگ کیلئے ایک ڈالر بھی نہیں! امریکی ڈیموکریٹس کا دوٹوک اعلان

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کے دو ڈیموکریٹ ارکان رو کھنہ اور یاسمین انصاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی سرکاری فنڈنگ بل کی حمایت نہیں کریں گے جس میں ایران کے خلاف جارحانہ فوجی کارروائیوں کے لیے سرکاری رقم کے استعمال پر واضح پابندی شامل نہ ہو۔

دونوں ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی آپریشنز کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں ہونے چاہییں۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مالی اثرات امریکی شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

دونوں ڈیموکریٹ ارکان کا کہنا تھا کہ 3 نومبر کے انتخابی نتائج بھی ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی عوام ایران جنگ کے مخالف ہیں۔

یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وفاقی حکومت کے ادارے 11 دسمبر تک عارضی فنڈنگ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ اس تاریخ سے پہلے کانگریس نے نئی فنڈنگ منظور نہ کی تو سرکاری اداروں کی سرگرمیاں متاثر ہونے اور حکومتی شٹ ڈاؤن کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز کے مطابق کانگریس میں حکومتی اخراجات کے نئے معاہدے یا عارضی فنڈنگ میں مزید توسیع کے امکانات پر بات چیت جاری ہے۔

تاہم تاحال ڈیموکریٹک قیادت یا پارٹی کے تمام ارکان نے ایران جنگ کے خلاف فنڈنگ روکنے کے اس مطالبے کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔

 

Watch Live Public News