(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افسوس ہمارے سیاستدانوں نے عوامی مسائل پر توجہ دینا بند کردی ،تمام لڑائیوں کو بھول کر سمجھنا چاہیے کہ ایسا معاشی بحران آیا ہی نہیں۔
بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ ملک کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں،خطےمیں جنگ کا معاشی بوجھ ہر شہری اٹھا رہا ہے،عوام ڈیزل،پٹرول ،بجلی کے بلوں کی صورت میں بوجھ اٹھار ہےہیں،اپنی زندگی میں اتنا مشکل معاشی وقت نہیں دیکھا ،ہم تاریخی معاشی بحران سے گزاررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو عوام کی مدد کا سوچتی ہے ، سندھ حکومت کے تھرکیلئے پیکج کا خیرمقدم کرتا ہوں،افسوس ہمارے سیاستدانوں نے عوامی مسائل پر توجہ دینا بند کردی ،تمام لڑائیوں کو بھول کر سمجھنا چاہیے کہ ایسا معاشی بحران آیا ہی نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہبازشریف کو ہم نے 2 بار وزیراعظم بنایا ،جانتاہوں شہبازشریف فخر کرتے ہیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،وزیراعظم کو موقع ہی نہیں دیاگیا کہ وہ معاشی مشکلات پر فوکس کریں،وزیراعظم کیا کریں وہ جب بھی کوئی پلان بناتے ہیں ان کا اپنا وزیرکوئی ایجنڈالے آتا ہے ،میں چاہتاہوں وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کروں،چاہتاہوں شہبازشریف 5 سال کی مدت پوری کریں،وزیراعظم ملک کے معاشی ایشوزکی طرف توجہ دلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرمیری نظرمیں ملکی مفاداہم نہ ہوتا تو میں بھی کہتا رگڑا دیتےرہو،آپ مولانا اور بانی پی ٹی آئی کو پسند کریں نہ کریں ان کو بھی انگیج کرنا ہوگا ،زورزبردستی کی سیاست کا قائل نہیں ہوں۔