ویب ڈیسک: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے طبی ماہرین کی متعدی بیماریوں اور برن سرجری سے متعلق دو اہم تحقیقات بین الاقوامی طبی جرائد میں شائع ہوگئیں۔
ملیریا سے متعلق تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس مرض میں مبتلا 43.2 فیصد مریض دیگر متعدی بیماریوں کا بھی شکار تھے، جبکہ 22.2 فیصد مریضوں میں ڈینگی کی بھی تصدیق ہوئی۔
تحقیق کے دوران بخار میں مبتلا 5 ہزار 22 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 81 افراد میں ملیریا کی تشخیص ہوئی۔ ماہرین نے ملیریا کے مریضوں میں ڈینگی، چکن گونیا اور ٹائیفائیڈ کی جانچ کو بھی ضروری قرار دیا ہے۔
یہ تحقیق بین الاقوامی طبی جریدے جے سی پی ایس پی میں شائع ہوئی ہے اور پب میڈ میں بھی شامل ہے۔
دوسری تحقیق میں جلنے سے متاثرہ ہاتھوں کی سرجری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ تحقیق میں 177 مریضوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں صرف 7.3 فیصد مریضوں میں جلد کی پیوندکاری جزوی طور پر ناکام ہوئی، جبکہ کسی مریض میں گرافٹ مکمل طور پر ضائع ہونے کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔