مچھر مار کوائل کا دھواں کتنا خطرناک؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

مچھر مار کوائل کا دھواں کتنا خطرناک؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
کیپشن: مچھر مار کوائل کا دھواں کتنا خطرناک؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ویب ڈیسک: مچھروں سے بچاؤ کے لیے گھروں میں مچھر مار کوائل کا استعمال عام ہے، تاہم ماہرین نے اس کے دھوئیں کے صحت پر ممکنہ مضر اثرات سے خبردار کیا ہے۔

ناقص صفائی اور موسم کی تبدیلی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے بعد شہری علاقوں میں بھی مچھر مار کوائل کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق بند کمرے میں کوائل جلانے سے خارج ہونے والا دھواں صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 7 سے 8 گھنٹے تک جلنے والے ایک کوائل سے خارج ہونے والے باریک ذرات کی مقدار 70 سے 137 سگریٹ کے دھوئیں کے برابر ہو سکتی ہے۔

کوائل کے دھوئیں میں کاربن مونو آکسائیڈ، بینزین اور دیگر کیمیکلز شامل ہو سکتے ہیں، جو آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن، کھانسی، سر درد، تھکن اور سانس لینے میں دشواری کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دمے اور دیگر سانس کے مسائل میں مبتلا افراد، بچوں اور بزرگوں کے لیے کوائل کا دھواں زیادہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے بند کمروں میں اس کے استعمال سے احتیاط ضروری ہے۔

Watch Live Public News