ویب ڈیسک: امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ الزائمر کی بیماری یادداشت متاثر ہونے سے تقریباً 10 سال پہلے ہی دماغ میں تبدیلیاں پیدا کرنا شروع کر سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق دماغ کے دو اہم حصوں، انٹورائنل کارٹیکس اور امیگڈالا، میں بیماری کے ابتدائی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ یہ دونوں حصے یادداشت اور جذبات کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
محققین نے سیکڑوں دماغی اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ ان حصوں میں بافتوں کی کمی ہپوکیمپس سے پہلے شروع ہو سکتی ہے، جسے عموماً الزائمر کی تشخیص کے لیے جانچا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت بیماری کی ابتدائی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جس سے مستقبل میں واضح علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی تشخیص اور علاج کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج کی مزید تصدیق سے الزائمر کی بروقت تشخیص اور علاج کے نئے راستے کھلنے کی امید ہے۔