عمران خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
کیپشن: عمران خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا ہے۔

یہ خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس تک پہنچایا گیا۔ اس میں پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا ہے کہ ان کے ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین ہیمرج (دماغی شریان پھٹنے) اور ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) کا خطرہ ہے، اور انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ گیا ہے۔

خط میں عمران خان نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے، اور مزید کہا ہے کہ اگر وہ زندہ رہے تو اپنی بے گناہی ثابت کر دیں گے۔

Watch Live Public News