ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھی۔ نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
دونوں کی رہائی 50 روز کی نظر بندی کے بعد عمل میں آئی۔ دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔
بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان ابھی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔