راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ، ثاقب خان کی ڈیبیو پر 7 وکٹیں

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ، ثاقب خان کی ڈیبیو پر 7 وکٹیں
کیپشن: راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ، ثاقب خان کی ڈیبیو پر 7 وکٹیں

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر ثاقب خان نے ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اننگز میں 434 رنز کے جواب میں لنکن ٹیم نے 446 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے دھننجایاڈی سلوا 167 جبکہ کوشل مینڈس 119 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر ثاقب خان نے ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب خان ٹیسٹ ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔

Watch Live Public News