غیر قانونی گولڈ مائننگ پرکوہاٹ پولیس کا آپریشن،دہشتگردوں کے حملے میں 8 زخمی اہلکار ہسپتال منتقل، شہادتوں کا خدشہ

غیر قانونی گولڈ مائننگ پرکوہاٹ پولیس کا آپریشن،دہشتگردوں کے حملے میں 8 زخمی اہلکار ہسپتال منتقل، شہادتوں کا خدشہ

(ویب ڈیسک)دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ سے جاری غیر قانونی گولڈ مائئنگ کے خلاف کوہاٹ پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا۔

پولیس نفری پر تھانہ گمبٹ کی حدود دربوکچ کے علاقے میں دہشتگردوں  نے  حملہ کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بزدل فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ گھٹ جوڑ نے پولیس نفری پر چھپ کر حملہ کیا۔اس دوران 8زخمی پولیس اہلکار ہسپتال منتقل کردیے گئے  جبکہ  چند شہادتوں کا خدشہ  ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسزکے تازہ دم دستے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،اس دوران  متعدد خارجی جہنم واصل  کردیے گئے۔

ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ  فتنہ الخوارج کا تعاقب جاری ہے، آخری خارجی کو جہنم واصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ 

Watch Live Public News