مہمند میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

مہمند میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کیپشن: مہمند میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسدادِ پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Watch Live Public News