امریکی مڈٹرم انتخابات میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: امریکی مڈٹرم انتخابات میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: امریکی مڈٹرم انتخابات میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ اب تک 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل قبل از وقت ووٹنگ میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے حصہ لے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی میڈیا اور این بی سی نیوز کے مطابق اب تک 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد امریکی شہری ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں، جن میں 3 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد نے ڈاک کے ذریعے ووٹ دیا۔

اس سے قبل 2022 کے مڈٹرم انتخابات میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 59 لاکھ افراد نے ارلی ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

امریکی مڈٹرم انتخابات کی پولنگ 3 نومبر کو ہوگی، جس میں ایوانِ نمائندگان کی تمام اور سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

ان انتخابات کے نتائج سے کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کی سیاسی پوزیشن کا فیصلہ ہوگا، جبکہ کانگریس پر کنٹرول کا نتیجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی رجحان بھی ظاہر کرے گا۔

Watch Live Public News