پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا
کیپشن: پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا

(محمد شکیل خان) پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا۔   قائد اعظم ٹرافی گولڈ 3 نومبر سے 19 دسمبر جبکہ   سلور 3 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائےگی۔ شاہین آفریدی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کے سب سے پرانے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا 69واں ایڈیشن منگل سے ملک بھر میں شروع ہوگا۔ قائد اعظم ٹرافی گولڈ ٹورنامنٹ میں آٹھ جبکہ سلور میں 12 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قائد اعظم ٹرافی گولڈ میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز، فیصل آباد، فاٹا، لاہور وائٹس، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ بلوز شامل ہیں۔ گولڈ کے پہلے راؤنڈ میں ٹیسٹ کپتان بابر اعظم لاہور وائٹس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی فاٹا کی کپتانی کرتے ہوئے مدمقابل ہوں گے۔
قائد اعظم ٹرافی سلور میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں لاہور بلوز، راولپنڈی، لاڑکانہ، کوئٹہ، بہاولپور، پشاور وائٹس شامل ہیں۔گروپ بی میں کراچی وائٹس، آزاد جموں کشمیر، حیدر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، ایبٹ آباد اور سیالکوٹ وائٹس شامل ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی گولڈ 3 نومبر سے 19 دسمبر جبکہ سلور 3 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ گولڈ کےمیچز اسلام آباد، ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
گولڈ اور سلور میں ٹوٹل 60 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی قائد اعظم ٹرافی گولڈ ٹورنامنٹ کے تمام میچز لائیو سٹریم کرے گا۔ سلور ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سیزن گولڈ میں شرکت کریں گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔