تین بار کے گولڈ میڈلسٹ پیرا ایتھلیٹ نیرج یادو نے خودکشی کرلی

تین بار کے گولڈ میڈلسٹ پیرا ایتھلیٹ نیرج یادو نے خودکشی کرلی
کیپشن: تین بار کے گولڈ میڈلسٹ پیرا ایتھلیٹ نیرج یادو نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف پیرا ایتھلیٹ اور ایشین پیرا گیمز میں جیولن تھرو کے سابق چیمپئن نیرج یادو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی۔

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نیرج یادو کو سات برس کی عمر میں پولیو ہوا تھا، تاہم انہوں نے جسمانی مشکلات کے باوجود کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہیل چیئر ٹینس کے بعد انہوں نے 2015 میں ایتھلیٹکس کا آغاز کیا۔

نیرج نے 2018 کے ایشین پیرا گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں 29.84 میٹر کی تھرو کرکے ایشین ریکارڈ قائم کیا اور طلائی تمغہ جیتا۔ اکتوبر 2023 میں ہانگژو میں ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں بھی انہوں نے ڈسکس تھرو اور جیولن تھرو میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2016 میں فازا گرینڈ پرکس میں شاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے، جبکہ 2022 میں مراکش میں منعقدہ پیرا ایتھلیٹکس گرینڈ پرکس میں طلائی تمغہ جیت کر بھارتی قومی ریکارڈ قائم کیا۔

Watch Live Public News