ورلڈ کپ 2026: ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

ورلڈ کپ 2026: ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی
کیپشن: ورلڈ کپ 2026: ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک: فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایمباپے نے پورے ٹورنامنٹ میں 10 گول اسکور کیے، جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ایمباپے مسلسل دو فیفا ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ جیتنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

اس سے قبل قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایمباپے نے 8 گول کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

26 سالہ فرانسیسی اسٹار نے ایک بار پھر اپنی غیرمعمولی گول اسکورنگ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی۔

Watch Live Public News