ہم نے ایران پر ابھی تک حتمی کارروائی نہیں کی کیونکہ وہ مذاکرات چاہتا ہے، امریکی صدر

ہم نے ایران پر ابھی تک حتمی کارروائی نہیں کی کیونکہ وہ مذاکرات چاہتا ہے، امریکی صدر

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران پر ابھی تک حتمی کارروائی نہیں کی کیونکہ وہ مذاکرات چاہتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کیا یہ ممکن ہے یا نہیں، ایران شدید بحران کا شکار ہے وہ اپنی فوج کو تنخواہیں دینے کے قابل نہیں رہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کو ویتنام کی طرح طویل مدتی تنازع میں تبدیل نہیں کرنا چاہتا، ایران کو ایٹمی ہتھیار سے روکنے کے لیے حکومت کی تبدیلی ضروری نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ طے کرنا ہے کہ ایران میں کس فریق سے مذاکرات کیے جائیں۔

Watch Live Public News