نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کے لیے دباؤ

 نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کے لیے دباؤ
کیپشن:  نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کے لیے دباؤ

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات کے فوری بعد ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کریں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے امکانات پر بات چیت ہوئی ہے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی افواج ممکنہ کارروائی کی منصوبہ بندی اور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں ایران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر اختلافات موجود ہیں۔ بعض عہدیدار مذاکرات اور سفارتی دباؤ کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے حامی ہیں، جبکہ دیگر ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی حمایت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 15 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ کی صورت میں حزب اللہ بھی محاذ کھول سکتی ہے۔

اس خطرے کے پیش نظر اسرائیلی فوج شمالی سرحد پر ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں سے نمٹنے کی تیاریاں بھی کر رہی ہے۔

ادھر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ قطر سمیت خطے کے بعض ممالک دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

Watch Live Public News