ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کسی بھی ملک میں جنگ چھڑنے سے امن کا قیام مشکل ہوجائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی خبردار کیا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے، دھمکیاں دینا بند کرے اور اپنے وعدے پورے کرے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں، اس لیے ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار رہنا ضروری ہے۔