ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 خارجی ہلاک ، 2 جوان شہید

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 خارجی ہلاک ، 2 جوان شہید

(ویب ڈیسک) ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خارجی ہلاک  ہوگئے جبکہ  2 جوان شہید ہوئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اکتوبر کو ژرکنی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں ۔ شہید جوانوں میں نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد شامل ہیں ۔36 سالہ نائیک غلام مرتضیٰ کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News