ضلع کرک میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 4 اہلکار شہید

ضلع کرک میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 4 اہلکار شہید

(ویب ڈیسک) ضلع کرک میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔اس دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 4  پولیس اہلکار شہید  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان، ایس آئی افضل اعوان، گن مین کاظم اور بی ڈی یو اہلکار امجد شہداء میں شامل ہیں ۔

تھانہ خرم کی حدود چرپیرا روڈ پر دہشت گردوں نے گزشتہ شب ناکہ بندی قائم کی تھی۔واقعے کے بعد دوپہر 12 بجے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی بانڈہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کر رہے تھے۔بی ڈی یو، ڈرون ٹیم، ریسکیو 15 اور آر آر ایف کے اہلکار بھی کارروائی میں شریک تھے۔

چرپیرا میں دہشت گرد کمانڈر قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ایس آئی افضل اعوان تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او تھے۔

علاقے میں آپریشن تاحال جاری  ہے، ایس پی آپریشنز اور ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کارروائی میں سرگرم ہیں ۔خیبر پختونخوا پولیس کا عزم ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔

Watch Live Public News