ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔