بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلاتے ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلاتے ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار

(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں  بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلاتے ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار کرلیا گیا ہے۔سعمیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی پولیس کی جانب سے سعمیہ مبارک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سعمیہ مبارک بغیر نمبر پلیٹ اوڈی کار چلا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو ناکہ پر روکا تو ملزمہ گاڑی لے کر فرار ہو گئیں۔فرار ہوتے وقت گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

پولیس نے تعاقب کرکے ملزمہ اور  اسکی دوست کو حراست میں لے لیا۔

Watch Live Public News