خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں

 خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں
کیپشن:  خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زیرِ حراست رہنماؤں میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے غیر فعال ہونے کے بعد گورنر 11 رکنی مشاورتی کونسل کی مدد سے صوبے کے انتظامی امور چلائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

Watch Live Public News