بچوں میں موٹاپے پر قابو پانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

 بچوں میں موٹاپے پر قابو پانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
کیپشن:  بچوں میں موٹاپے پر قابو پانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک: ایک نئی تحقیق کے مطابق بچوں کو میٹھے مشروبات کے بجائے پانی پینے کی عادت ڈالنے سے موٹاپے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں میٹھے مشروبات کا استعمال کم کرنے کے پروگرام میں شامل بچوں کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں 12 ماہ کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی۔

تحقیق کے دوران امریکی ریاست میساچوسٹس کے کمیونٹی مراکز میں بچوں کو کہانیوں، تعلیمی سرگرمیوں اور عملی مشقوں کے ذریعے میٹھے مشروبات سے گریز اور پانی پینے کی ترغیب دی گئی۔

محققین کے مطابق سافٹ ڈرنکس، میٹھے پھلوں کے مشروبات اور انرجی ڈرنکس اضافی شکر کے اہم ذرائع ہیں۔ ان کے زیادہ استعمال سے وزن بڑھنے کے علاوہ ٹائپ ٹو ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور دانتوں کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی روزمرہ خوراک میں میٹھے مشروبات کی جگہ پانی کو ترجیح دینا بچپن میں موٹاپے کی روک تھام کے لیے ایک آسان اور مؤثر حکمتِ عملی ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے JAMA Network Open میں شائع ہوئی۔

Watch Live Public News