سر پر صرف ایک بال، پھر بھی مکمل سیلون ٹریٹمنٹ، چینی حجام کی ویڈیو وائرل

 سر پر صرف ایک بال، پھر بھی مکمل سیلون ٹریٹمنٹ، چینی حجام کی ویڈیو وائرل
کیپشن:  سر پر صرف ایک بال، پھر بھی مکمل سیلون ٹریٹمنٹ، چینی حجام کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: چین میں سر پر صرف ایک بال رکھنے والا شخص بال کٹوانے حجام کی دکان پہنچ گیا، جہاں حجام نے اسے مکمل سیلون ٹریٹمنٹ دے کر سب کو حیران کردیا۔ دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چینی میڈیا کے مطابق لاؤ چیاؤ نامی حجام نے ایک بال والے گاہک کو بھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ اس کے سر کو شیمپو سے دھویا، کنڈیشنر لگایا اور مکمل مساج سمیت تمام سہولتیں فراہم کیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 45 سالہ شخص حجام کی کرسی پر بیٹھا ہے جبکہ حجام اسے اسی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں سیلون ٹریٹمنٹ دے رہا ہے جیسے وہ گھنے بالوں والا عام گاہک ہو۔

سوشل میڈیا صارفین حجام کے اس منفرد انداز اور پیشہ ورانہ جذبے کو خوب سراہ رہے ہیں۔


 

Watch Live Public News