امریکا: ایک ڈالر کی پہلی آن لائن لاٹری پر خاتون کروڑ پتی بن گئی

امریکا: ایک ڈالر کی پہلی آن لائن لاٹری پر خاتون کروڑ پتی بن گئی
کیپشن: امریکا: ایک ڈالر کی پہلی آن لائن لاٹری پر خاتون کروڑ پتی بن گئی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کی ایک خاتون نے زندگی میں پہلی بار آن لائن لاٹری گیم کھیل کر 19 لاکھ 39 ہزار 727 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ پلیزنٹ کی رہائشی ڈونا گرے نے یکم اگست کو پہلی بار ڈیجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیم میں حصہ لیا۔ انہوں نے صرف ایک ڈالر کی پہلی کوشش میں ہی بڑی انعامی رقم جیت لی۔

ڈونا گرے نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ کئی برسوں سے روایتی اسکریچ کارڈ خریدتی رہی ہیں، تاہم آن لائن لاٹری کھیلنے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔ انہوں نے ’پاور میکس کیش‘ گیم کا انتخاب کیا اور پہلی ہی باری میں جیک پاٹ اپنے نام کر لیا۔

ان کے مطابق گیم میں انعامی رقم بڑھتی دیکھ کر ابتدا میں انہیں لگا کہ شاید انہوں نے صرف 100 ڈالر جیتے ہیں۔

ڈونا گرے نے خوشخبری اپنے شوہر کو سنائی، تاہم انہیں اور ان کے شوہر کو اس بڑی کامیابی پر یقین کرنے میں تقریباً دو دن لگ گئے۔

 

Watch Live Public News