عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

 عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
کیپشن:  عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی صحافی اور این ڈی ٹی وی کی سابق اینکر نِدھی رازدان سے شادی کرلی۔

عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز انہوں نے زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں نِدھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا، جبکہ نِدھی رازدان نے بھی یہی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو مختلف عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی پہلی شادی 1994 میں پائل ناتھ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔ دونوں 2009 سے الگ رہ رہے تھے، جبکہ پائل ناتھ اپنے بیٹوں کے ہمراہ نئی دہلی میں مقیم تھیں۔

کئی سال تک جاری رہنے والی قانونی کارروائی کے بعد رواں سال جولائی کے آخر میں بھارتی سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ اور پائل ناتھ کو طلاق کی اجازت دے دی تھی۔

 

Watch Live Public News