ٹک ٹاکر کی شادی میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

 ٹک ٹاکر کی شادی میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی
کیپشن:  ٹک ٹاکر کی شادی میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈسکہ روڈ پر واقع فراز اسپورٹس اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں انعامی قرعہ اندازی کے لیے جمع ہونے والے ہجوم میں گیٹ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔

حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عقیل ولد بشیر، رہائشی بڈھا گورائیہ ڈسکہ، کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

Watch Live Public News