روما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا

روما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک): پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی کوئین روما مائیکل اور معروف اداکار شان بیگ نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اپنی شادی کی حتمی تاریخ مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

روما مائیکل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شان بیگ کے ہمراہ ایک خوبصورت  ویڈیو جاری کی، جس کے ذریعے دونوں نے باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تاریخ کا انکشاف کیا۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ RomaWedsShan# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

شیئر کی گئی خصوصی ویڈیو میں روما مائیکل روایتی و نفیس عروسی لباس میں ملبوس دکھائی دیں، جبکہ شان بیگ خوبصورت اور باوقار سوٹ میں نظر آئے۔

دونوں نے شادی کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے موقع پر دبئی کے ایک معروف اور پرتعیش ہوٹل میں پری ویڈنگ کا شاندار فوٹو شوٹ کروایا۔

جوڑے کے مطابق ان کی باقاعدہ شادی کی تقریبات 20 نومبر 2026ء کو روشنیوں کے شہر کراچی میں منعقد کی جائیں گی۔

روما مائیکل اور شان بیگ نے اس سے قبل اپنے تعلقات کو کافی حد تک نجی رکھا تھا، تاہم اب باقاعدہ تاریخ کے اعلان کے بعد دونوں شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

انڈسٹری کے نامور اداکاروں، ماڈلز اور ساتھی فنکاروں نے جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News